عدالت نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے 5 مدعیوں کو بری کر دیا، 2 کو قید

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے جمعرات (31 اگست) کو پانچ مدعیوں کو سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل سے تعلق پر بری کر دیا جب کہ دیگر دو مدعیوں کو 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

بے نظیر بھٹو کو دسمبر 2007 میں راولپنڈی میں قتل کیا گیا تھا۔

عدالت نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پانچ ملزمان کو بری کر دیا مگر سعود عزیز جو اس وقت راولپنڈی کے پولیس چیف تھے اور راول ٹاون کے سابقہ سپریٹنڈنٹ پولیس خرم شہزاد کو سترہ سترہ سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف جو بے نظیر بھٹو کے قتل کے وقت صدر تھے کو مفرور قرار دیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500