کراچی میں خواجہ سرا قتل

اے ایف پی

کراچی – پولیس نے کہا کہ بدھ (30 اگست) کو نظرانداز برادری کو ہدف بنانے کے لیے حالیہ حملوں میں کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک خواجہ سرا کو قتل کر دیا۔

حملہ آوروں نے پہلے ایک چلتی ہوئی کار سے متاثرہ اور اس کے دوست پر انڈے پھینکے اورموقع پر واپس پہنچ کر جوڑے پر گولیاں چلا دیں۔

سنیئر پولیس اہلکار ثاقب اسماعیل نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، "گولی (متاثرہ کے) جبڑے پر لگی جو اس گولی سے جانبحق ہو گیا۔"

2009 میں پاکستان دنیا میں تیسری جنس کو تسلیم کرنے والا واحد ملک بن گیا، جس سے خواجہ سراؤں کے لیے شناختی کارڈ کا حصول ممکن بنا، جبکہ متعدد انتخابات میں بھی کھڑے ہوئے۔

ان اقدامات کے باوجود، متعدد پاکستانی خواجہ سراؤں کو بڑے پیمانے پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں اچھوتوں کی طرح رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

ہمیں اس نظرانداز برادری کو عزت دینا چاہیئے تاکہ انہیں بھی باعزت زندگی گزارنے کا موقع ملے

جواب