بنوں، اورکزئی ایجنسی میں 2 دہشت گرد مارے گئے، 6 ملزمان گرفتار

پاکستان فارورڈ

پشاور -- ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع بنوں، اور اورکزئی ایجنسی میں آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک اور چھ مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا۔

سماء کے مطابق، فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ سوموار (28 اگست) کے روز مخبری کی بنیاد پر کارروائی کرنے والی فورسز نے بنوں میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

دی ایکسپریس ٹریبیون نے خبر دی کہ آئی ایس پی آر کے مطابق، سوموار کے روز اورکزئی ایجنسی میں ایک الگ واقعہ میں، فرنٹیئر کور (ایف سی) نے چھ مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا اور ہتھیاروں اور بارودی مواد کی ایک بڑی کھیپ برآمد کر لی۔ یہ چھاپہ جاری آپریشن رد الفساد کا ایک حصہ تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500