پاکستانی فوج نے آپریشن خیبر چہارم مکمل کر لیا

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- سوموار (21 اگست) کے روز سماء نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے افغان سرحد کے ساتھ شوال اور راجگال کے علاقوں میں آپریشن خیبر چہارم کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران 52 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا اور علاقے میں 91 بیرونی چوکیاں قائم کر دی گئیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس میں مزید کہا کہ فوج نے دہشت گردوں کی نصب کردہ بہت سی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 16 جولائی کو شروع ہونے والے آپریشن میں دو جوان شہید ہوئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500