ملالہ یوسفزئی کا آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ

اے ایف پی

لندن -- نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، جنہیں ان کے وطن پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کرنے پر طالبان کی جانب سے گولی مار دی گئی تھی، نے جمعرات (17 اگست) کو اعلان کیا ہے کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ مل گیا ہے۔

20 سالہ ملالہ نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے، "آکسفورڈ جانے پر بہت پُرجوش!!" ساتھ ہی انہوں نے اس پیغام کی تصویر بھی لگائی ہے جو انہیں فلسفہ، سیاست اور معاشیات (پی پی ای) کورس میں قبول کیے جانے کی تصدیق کے طور پر وصول کیا ہے۔

ان کی عمر محض 15 برس تھی جب اکتوبر 2012 میں مسلح طالبان نے ان کے سر میں اس وقت گولی ماری تھی جب وہ وادیٔ سوات میں بس پر جا رہی تھیں۔

ملالہ کا طبی علاج برمنگھم، انگلینڈ میں کروایا گیا تھا، اور وہ اس کے بعد سے اپنے خاندان سمیت وہیں مقیم ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کو سنہ 2014 میں 17 سال کی عمر میں ہندوستان کے کیلاش ستھیارتھی کے ساتھ مشترکہ طور پر بچوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

آکسفورڈ پاکستان کی سابقہ وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو، جنہیں 2007 میں قتل کر دیا گیا تھا، کی بھی مادرِ علمی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500