چمن سے 2 مبینہ دہشت گرد تقریبا 2,000 کلوگرام دھماکہ خیز مواد کے ساتھ پکڑے گئے

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- سیکورٹی فورسز نے اتوار (13 اگست) کو بلوچستان سے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ یہ خبر ڈان نے پیر (14 اگست) کو دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب سیکورٹی فورسز نے چمن میں ان کے احاطے پر چھاپہ مارا تو ملزمان کے پاس تین خودکش جیکٹیں، 671 بارودی سرنگیں اور 1,905 کلوگرام گن پاورڈ اور دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

دریں اثنا، مقامی ذرائع کے مطابق، قبائلی افراد نے اتوار کو باڑہ، خیبر ایجنسی میں "دولت اسلامیہ" (داعش) کے مبینہ عسکریت پسند کے گھر کو مسمار کر دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ شخص افغانستان میں ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500