'پاکستان کی مدر ٹریسا' کا کراچی میں انتقال

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی (آر ایف ای/آر ایل) نے جمعرات (10 اگست) کو خبر دی ہے کہ جرمن نژاد انسان دوست کارکن ڈاکٹر روتھ فاؤ، جنہیں بہت سے لوگ "پاکستان کی مدر ٹریسا' بھی کہتے ہیں، کا 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال ہو گیا۔

فاؤ نے پاکستان میں ملک کی قومی جذام کنٹرول کونسل قائم کی تھی۔ وہ دو ہفتوں سے ہسپتال میں داخل تھیں۔

وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، جنہوں نے فاؤ کی "مثالی خدمات" کو خراجِ تحسین پیش کیا، نے ایک بیان میں ان کے لیے ریاستی اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کیا ہے۔ یہ 19 اگست کو کراچی میں ہونا طے پائی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500