کراچی میں ٹی ٹی پی کے 7 ملزمان گرفتار

پاکستان فارورڈ

کراچی -- ڈان نے خبر دی ہے کہ پولیس نے بدھ (9 اگست) کو کراچی کے ایک مدرسے پر مارے جانے والے چھاپے میں7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان پر مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق کا الزام ہے۔

سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس عمر شاہد حامد نے کہا کہ سندھ پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ایجنٹوں نے الکریم اسلامک اکیڈمی پر چھاپہ مارا جس کی بنیاد مفتی شاکر نے رکھی تھی جو کہ ایک "خطرناک دہشت گرد اور ٹی ٹی پی کے کمانڈر ہیں"۔

شاکر، جو کہ ابھی تک مفرور ہیں، پر 2014-2013 میں کراچی پولیس افسران کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس میں چوہدری اسلم جو کہ کراچی میں پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے سیل کے سربراہ ہیں، کا قتل بھی شامل ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ شاکر کے تین ساتھی پیر (7 اگست) کو کراچی میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500