خیبر ایجنسی، بلوچستان میں دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے تباہ

پاکستان فارورڈ

خیبر ایجنسی -- جمعہ (4 اگست) کے روز سماء نے خبر دی ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور صوبہ بلوچستان میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں اور دہشت گردوں کے ایک مشتبہ سہولت کار کو حراست میں لے لیا ہے۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ دور دراز علاقے وادیٔ راجگال میں آپریشن خیبر-چہارم کرنے والے فوجی دستوں نے دہشت گردوں کا ایک اہم ٹھکانہ تباہ کر دیا، آئی ایس پی آر نے اس ٹھکانے کی شناخت دہشت گردوں کے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آنے جانے کے لیے ایک مرکزی کیمپ کے طور پر کی۔

سماء کے مطابق، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان نے خبر دی ہے کہ فرنٹیئر کور (ایف سی) نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کے ایک اور ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔

ایف سی نے دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کار کو حراست میں لے لیا جو ژوب ٹھکانے کی چوکیداری کر رہا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500