کراچی میں 2 القاعدہ ارکان ہلاک

پاکستان فارورڈ

کراچی -- ڈان نے خبر دی ہے کہ سوموار (31 جولائی) کو کراچی میں پولیس نے ایک مقابلے میں القاعدہ کے دو ارکان کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ راؤ انوار نے کہا کہ پولیس نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور دو کو ہلاک کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق القاعدہ کی جنوبی ایشیاء شاخ سے تھا اور وہ فرقہ وارانہ قتل اور گزشتہ نومبر میں ایک ٹریفک پولیس افسر کے قتل میں ملوث تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500