حافظ سعید کی نظربندی میں مزید 2 ماہ کی توسیع

پاکستان فارورڈ

لاہور -- ڈان نے خبر دی ہے کہ سوموار (31 جولائی) کے روز حکام نے جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی) کے امیر حافظ سعید کی نظربندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

پنجاب حکومت نے جنوری میں حافظ سعید اور جماعت الدعوۃ کے چار دیگر ارکان پر "امن اور سلامتی" کے لیے خطرناک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 90 روز کے لیے گھر میں نظربند کر دیا تھا۔

اس نے پہلے بھی حافظ سعید کی نظربندی میں تین ماہ کی توسیع کی تھی، جو 27 جولائی کو ختم ہو گئی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500