حکام نے لاہور میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، باجوڑ میں اسلحہ ضبط

سٹاف رپورٹ

لاہور – ڈان نے خبر دی کہ سیکیورٹی فورسز نے منگل )25 جولائی( کو لاہور میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو ارکان ملزمان اور ٹی ٹی پی کی ذیلی شاخ جماعت الاحرار (جے اے) کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا اور باجوڑ ایجنسی میں اسلحہ کا ذخیرہ اور خود کش جیکٹس ضبط کر لیں۔

سی ٹی ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے والٹن روڈ پر دو ملزمان کو پکڑا، مزید کہا گیا کہ وہ آئندہ ہفتے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

ڈان کے مطابق، انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد ضبط کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس ذخیرہ میں سب میشن گنیں، بموں کے لیے بال بیئرنگ اور دہشتگردی کا دیگر سامان شامل تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500