کراچی میں پرتشدد واقعات میں ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد، ایک ٹریفک وارڈن ہلاک

سٹاف رپورٹ

کراچی -- ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ کراچی میں پرتشدد واقعات میں، پولیس نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے ایک کمانڈر سمیت کم از کم چار ارکان کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک نامعلوم مسلح فرد نے ایک ٹریفک وارڈ کو گولی مار دی۔

اعلیٰ پولیس افسر راؤ انوار کا حوالہ دیتے ہوئے، ایکسپریس ٹریبیون نے خبر دی کہ جنگجو کمانڈر اکبر سواتی عرف ملا، اور تین دیگر دہشت گردوں کو سوموار (24 جولائی) کے روز سچل کے علاقے میں پولیس کے ساتھ ایک مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایکسپریس ٹریبیون نے سواتی کی شناخت القاعدہ کے ایک رکن کے طور پر بھی کی ہے۔

ڈان نے خبر دی کہ سوموار ہی کے روز، مسلح موٹرسائیکل سواروں نے شہر میں دو ٹریفک کانسٹیبلوں پر فائر کھول دیا، جس سے ایک جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500