سندھ میں پولیس نے 11 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی

سٹاف رپورٹ

سندھ -- سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) وجے کھتری کے حوالے سے ڈان نے خبر دی ہے کہ کھتری کی سربراہی میں سندھ پولیس کی ایک ٹیم نے سوموار (24 جولائی) کے روز ضلع عمرکوٹ میں شادی کی ایک تقریب رکوا دی جو ایک 11 سالہ لڑکی اور 33 سالہ مرد کے درمیان ہو رہی تھی۔

دولہے کی والدہ نے بتایا کہ اس کے خاندان نے لڑکی کا ہاتھ مانگنے کے لیے 130،000 روپے (1،230 امریکی ڈالر) دیئے تھے اور ایسے کسی بھی قانون سے لاعلمی کا اظہار کیا "جو کم عمری کی شادی کی ممانعت کرتا ہے۔"

پولیس نے دولہے کو گرفتار کر لیا اور لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

سندھ کا قانون 18 سال سے کم عمر کسی بھی لڑکی کی شادی کی ممانعت کرتا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500