لاہور بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک

اے ایف پی

لاہور -- حکام نے کہا ہے کہ پیر (24 جولائی) کو پاکستان کے شہر لاہور میں ایک مصروف سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی فوری طور پر وجہ واضح نہیں ہے۔

شہر کے کمشنر عبداللہ خان سمبل نے کہا کہ "دھماکہ ایک خودکش بم دھماکہ لگتا ہے جس کا نشانہ پولیس تھی مگر ابھی تک ہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیق کر رہے ہیں۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ کم از کم 20 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت پولیس افسران کی تھی اور کچھ تماشائی بھی شامل تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500