پاکستانی فورسز نے خیبر ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے دو ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- پاکستانی فورسز جو آپریشن خیبر فور کو انجام دے رہی ہیں، نے خیبر ایجنسی میں افغانستان کی سرحد کے ساتھ، عسکریت پسندوں کے دو ٹھکانوں پر قبضہ کیا۔ یہ بات انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں اتوار (23 جولائی) کو بتائی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دونوں ٹھکانے راجگال وادی میں واقع ہیں۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ افواج نے پاکستان کو افغانستان سے ملانے والے دو دروں کو بھی محفوظ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، خیبر فور کے کمانڈر آف آپریشن فرنٹئیر کور میجر جنرل شاہین نے کہا کہ زمینی اور فضائی افواج کی طرف سے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کے بعد، دہشت گرد علاقے سے بھاگ رہے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500