داعش اسلام مخالف تنظیم ہے: طاہر القادری

پاکستان فارورڈ

لاہور -- دنیا ٹی وی نے جمعرات (20 جولائی) کے روز بتایا کہ عسکریت پسندی کے مخالف پاکستانی عالم طاہر القادری نے کہا ہے کہ "دولتِ اسلامیہ" (داعش) کی سرگرمیاں اسلام اور انسانیت کے خلاف ہیں۔

الجزیرہ کے ساتھ ایک ٹیلی وژن انٹرویو کے دوران، طاہر القادری نے کہا کہ داعش اسلامی تعلیمات کو مسخ کر رہی ہے، "اسلامی خلافت" کی اصطلاح کا غلط استعمال کر رہی ہے اور اس کا اسلام کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے۔

طاہر القادری، جنہوں نے 2010 میں دہشت گردی کی مذمت میں 600 صفحات پر مشتمل ایک فتویٰ جاری کیا تھا، نے کہا کہ داعش اور اس کے حمایتی اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500