افغان سرحد کے قریب 2 ممکنہ خودکش بمبار ہلاک

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- ذرائع ابلاغ کے مطابق، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دو مشتبہ خودکش بمباروں کو ہلاک کر دیا اور مشکوک دہشت گردوں کے ایک گروہ کو حراست میں لے لیا۔

دنیا ٹی وی کے مطابق، فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعہ (14 جولائی) کے روز کہا کہ ایک ممکنہ خودکش بمبار نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا لیا جب افغان سرحد کے ساتھ واقع جاروبی کے علاقے میں ایک عسکری کیمپ کے نزدیک اسے روکا گیا، جبکہ جوانوں نے دوسرے ممکنہ خودکش بمبار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

دی ایکسپریس ٹریبیون نے اطلاع دی ہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق، پنجاب رینجرز نے جمعہ کے روز ضلع ڈیرہ غازی خان میں چند خواتین سمیت مشتبہ عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کو پکڑ لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500