کوئٹہ میں پولیس پر حملے کے بعد 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- ڈان نے خبر دی ہے کہ کوئٹہ اور خیبر ایجنسی میں الگ الگ واقعات میں کم از کم تین دہشت گرد ہلاک اور ایک سیکیورٹی افسر شہید ہو گئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ جمعہ (14 جولائی) کے روز کوئٹہ میں پولیس نے دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جنہوں نے گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔

ڈان نے خبر دی کہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں جمعرات (13 جولائی) کو مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے رکن اختر شاہ کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

پولیس کی جانب سے کئی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500