2 ملزمان پر جنوبی وزیرستان کو اسلحہ منتقل کرنے کا الزام

پاکستان فارورڈ

کوہاٹ — سماء نے خبر دی کہ منگل (11 جولائی) کو کوہاٹ میں پاکستانی فورسز نے اسلحہ سے بھرا ایک ٹرک شمالی وزیرستان کو ٹرانسپورٹ کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ اسلحہ ٹرک کے اندر چھپایا گیا تھا، مزید کہا گیا کہ حکام نے کوہاٹ سرنگ کے قریب گاڑی کو روکا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ تلاشی لینے والوں کو 300 سے زائد پستول اور 7,000 سے زائد مختلف جسامت کی گولیوں کے ساتھ ساتھ دیگر اسلحہ اور گولہ بارود ملا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500