تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے شریف، خاندان کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی سفارش

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- جیو ٹی وی نے سوموار (10 جولائی) کو بتایا کہ پانامہ دستاویزات کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر رہی ہے۔

سوموار کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں، جے آئی ٹی نے خاندان کے معلوم ذرائع آمدن اور اس کی اصل دولت کے درمیان فرق بتایا تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500