سندھ سی ٹی ڈی کراچی میں نئے عسکریت پسند گروہ کی تلاش میں

پاکستان فارورڈ

کراچی — سماء نے منگل (4 جولائی) کو خبر دی کہ سندھ محکمۂ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کراچی پولیس کے حالیہ قتلِ عام کی پشت پر موجود ایک نئے عسکریت پسند گروہ کی تلاش میں ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق، انصار الشریعہ پاکستان (اے ایس پی)، زیادہ تر ان عسکریت پسندوں پر مشتمل ہے جو شام سے لوٹے ہیں۔

اس گروہ نے اپریل میں کراچی میں ایک سابق فوجی افسر اور مئی اور جون میں چھ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ایک سی ٹی ڈی عہدیدار عمر شاہد حامد کے مطابق، پاکستان کے دیگر حصّوں میں اس گروہ کی کوئی موجودگی نہیں۔

اصل انصار الشریعہ، القاعدہ سے ملحقہ ایک گروہ ہے جو 2012 میں لیبیا میں تشکیل پایا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500