پی ٹی اے نے انتہاپسندی پھیلانے والی 30 ویب سائٹس، 10 فیس بک اکاؤنٹس بلاک کر دیے

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد – جیو نیوز نے جمعرات (22 جون) کو اطلاع دی ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےانسداد دہشت گردی نیشنل ایکشن پلانکے تحت 30 ویب سائٹس اور 10 فیس بک اکاؤنٹس بلاک کر دیے۔

حکومت نے دسمبر 2014 میں پشاور کےآرمی پبلک اسکول میں ہونے والے قتل عامکے فوری بعد این اے پی کا آغاز کیا تھا۔

سندھ پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سائٹس اور اکاؤنٹس بند کرنے کے لئے تحریری درخواست داخل کی تھی۔ جیو نیوز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کالعدم تنظیمیں اپنے مزموم مقاصد کے لئے سائٹس اور اکاؤنٹس آپریٹ کر رہی تھیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500