پنجاب کے حکام نے 2 دہشت گردوں کو ہلاک، 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ سیکورٹی افواج نے صوبہ پنجاب میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 20 مبینہ مجرموں اور دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کے صوبائی شعبہ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے چار دہشت گردوں کو للکارا جو لاہور کی حساس تنصیبات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان میں سے دو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ بات سی ٹی ڈی نے اتوار (18 جون) کو بتائی۔

بچ جانے والا جوڑا فرار ہو گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے پیر (19 جون) کو کہا کہ رینجرز اور دوسری سیکورٹی فورسز نے کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے علاقے سے 20 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

یہ گرفتاریاں ملک بھر میں جاریآپریشن ردالفساد کا حصہ ہیں، جسے حکام نے فروری میں شروع کیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500