پاکستان افغانستان سے انسدادِ دہشت گردی میں تعاون کا متمنی

اسٹاف رپورٹ

پشاور -- انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ (14 جون) کو کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر سرحد پار دہشت گردی سے جنگ کرنا چاہتا ہے تاکہ دو ملکوں کے قبائلی علاقے میں امن اور استحکام کو لایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ باجوہ کو پشاور کور ہیڈکواٹرز میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر صورتِ حال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

باجوہ نے فوجیوں کو بتایا کہ الزامات کے تبادلے کی بجائے، پاکستان افغانستان کے ساتھ باہمی اعتماد اور انٹیلیجنس کے تبادلے کا متمنی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500