لشکرِ جھنگوی کے دو عسکریت پسند کراچی سینٹرل جیل سے فرار

اسٹاف رپورٹ

کراچی -- پولیس نے بدھ (14 جون) کو تصدیق کی کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی (ایل ای جے) کے دو ہائی پروفائل ارکان کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہو گئے ہیں۔

سماء نے خبر دی ہے کہ شیخ محمد ممتاز المعروف فرعون اور محمد احمد خان المعروف منا، منگل (13 جون) کو جیل توڑ کر بھاگ گئے۔

ڈان کے مطابق، سندھ پولیس کے اہلکار راجہ عمر خطاب نے کہا کہ ممتاز 57 ٹارگٹ کلنگز اور خان سات میں ملوث تھا۔

سماء نے خبر دی ہے کہ حکام نے جیل کے 12 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جن میں سپریٹنڈنٹ بھی شامل ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500