توہینِ رسالت پر شیعہ آدمی کو سزائے موت

اسٹاف رپورٹ

بہاولپور -- سماء نے اتوار (11 جون) کو خبر دی ہے کہ بہاولپور ڈسٹرکٹ، صوبہ پنجاب میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر توہینِ رسالت کے جرم میں ایک شیعہ کو سزائے موت سنائی ہے۔

سرکاری وکیل شفیق چوہدری نے کہا کہ عدالت نے تیس سالہ تیمور رضا کو 2016 میں فیس بک پر توہینِ رسالت کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے۔

مجرم نے مبینہ طور پر نمایاں سُنی مذہبی شخصیات، حضرت محمد (صلی اللہ و علیہ وسلم) اور ان کی ازواج کے بارے میں توہین آمیز مواد پوسٹ کیا تھا۔

ان کے وکیلِ صفائی نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں توہینِ رسالت کے الزامات کے باعث مشتعل ہجوم کی طرف سے تشدد کرنے اور قتل کرنے کے واقعات ہو چکے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500