پاکستانی فورسز نے ایل ای جے کے مبینہ رکن سمیت 36 ملزمان کو گرفتار کیا

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی - ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ بدھ (7 جون) کو تین شہروں میں چھاپے مارنے والی سیکورٹی فورسز نے 36 مشتبہ مجرموں اور انتہاپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

دنیا ٹی وی کے مطابق، سی ٹی ڈی نے کہا کہ راولپنڈی میں، پنجاب کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبہ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم جماعت تحریکِ جھنگوی کے مبینہ رکن کو دھماکہ خیز مواد اور تین ڈیٹونیٹرز کے ساتھ گرفتار کیا۔

حکام نے کہا کہ کراچی میں پولیس نے 10 مبینہ مجرمان کو گرفتار کیا جن میں ایک مشتبہ بھتہ خور بھی شامل ہے۔

جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ لاہور میں سیکورٹی فورسز نے پچیس ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500