پولش کمپنی کے 6 پاکستانی اہلکار 6 ماہ بعد آزاد کروا لیے گئے

اے ایف پی

پشاور -- ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے سوموار (5 جون) کو بتایا ہے کہ تیل و گیس کی ایک پولش کمپنی کے چھ پاکستانی ملازمین جنہیں گزشتہ برس طالبان کی جانب سے اغواء کر لیا گیا تھا، انہیں آزاد کروا لیا گیا ہے۔

جیوفزیکا کراکوو سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو گزشتہ نومبر میں طالبان نے ڈیرہ اسماعیل خان، خیبرپختونخوا سے اغواء کر لیا تھا۔

جنوبی وزیرستان ایجنسی میں چوٹی کے حکومتی اہلکار ظفر الاسلام خٹک نے اے ایف پی کو بتایا، "انہیں غیر مشروط طور پر رہا کروایا گیا تھا اور ہفتے کے روز شام کے وقت ہمارے سپرد کر دیا گیا تھا۔"

خٹک نے کہا کہ ان کی رہائی قبائلی عمائدین کی مدد سے عمل میں آئی جنہوں نے اغواء کاروں کے ساتھ بات چیت کی تھی، جن کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیکا سے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی عمائدین نے چھ ملازمین کو پاکستانی-افغان سرحد پر وصول کیا اور انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500