بنوں، کوہاٹ میں سابقہ پولیو کارکن، دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

پشاور - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، پولیو کے قطرے پلانے والا ایک سابقہ کارکن اور ایک دہشت گرد، بنوں اور کوہاٹ، خیبرپختونخواہ میں الگ الگ واقعات میں ہلاک ہو گئے۔

ڈان نے مقامی پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ رفیع اللہ، جو کہ بنوں ڈسٹرکٹ کی پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا سابقہ نگران تھا کو بدھ (24 مئی) کو بنوں ڈسٹرکٹ میں ہلاک کر دیا گیا۔ وہ بازار جا رہا تھا جب ایک مسلح شخص نے اسے گولی مار دی۔

کوباٹ ڈسٹرکٹ میں، پولیس نے جمعرات (25 مئی) کو فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

پولیس نے کہا کہ ہلاک ہونے والے شخص نے بیس مئی کو کوہاٹ میں چار پولیس افسران کو ہلاک کر دیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500