اے پی ایس قتلِ عام سے منسلک ٹی ٹی پی دہشتگرد کو پھانسی

سٹاف رپورٹ

راولپنڈی – جیو نیوز کے مطابق، بدھ (24 مئی) کو تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

پھانسی کے مقام کی خبر نہیں دی گئی۔

ایک دہشتگرد پر ان خودکش حملہ آوروں کو پناہ دینے کا الزام تھا جو دسمبر 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) میں قتلِ عام میں شامل تھے۔ دوسرے نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور متعدد اموات کا باعث بنا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عسکری عدالتوں نے دونوں افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔

اے پی ایس قتلِ عام میں تقریباً 150 بچے اور اساتذہ جانبحق ہوئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500