کراچی میں ایک پروفیسر سمیت داعش کے 5 افراد پکڑے گئے

سٹاف رپورٹ

کراچی -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے سوموار (22 مئی) کے روز کراچی میں "دولتِ اسلامیہ" (داعش) کے ساتھ روابط کے شبہے میں ایک انجینیئرنگ کے پروفیسر اور اس کی بھتیجی سمیت، پانچ پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پروفیسر لاہور میں ایک یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دیتا ہے۔ اس کی بھتیجی کی عمر نہیں بتائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پانچوں ملزمان نے دہشت حملے کرنے کے لیے ڈرون پر لگایا گیا بارودی مواد استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500