چارسدہ بم دھماکوں میں 14 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹ

چارسدہ - ڈان نے اتوار (21 مئی) کو خبر دی ہے کہ شبقدر تحصیل، چارسدہ ڈسٹرکٹ، خیبرپختونخواہ صوبہ میں بم دھماکوں کے ایک سلسلے میں کم از کم 14 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ یہ حملے جمعہ (19 مئی) کی رات کو ہوئے۔

چار گھروں کے باہر ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے۔ شورش پسندوں نے دو گھروں پر دستی بم پھینکے جس سے ایک شخص زحمی ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ ایک اسکول کے باہر نصب کیے جانے والے بم سے چوکیدار اور ایک لڑکا زخمی ہو گئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500