داعش کے سوشل میڈیا کے 70 اکاونٹس پاکستانی کمپیوٹروں سے چل رہے ہیں

اسٹاف رپورٹ

کراچی - ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے قدم جمانے سے، "دولتِ اسلامیہ" (داعش) پاکستان کے لیے حقیقی خطرہ بن رہی ہے۔ دنیا ٹی وی کے مطابق، یہ بات صوبہ سندھ کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبہ (سی ٹی ڈی) کے ایک سینئر اہلکار نے جمعرات (18 مئی) کو بتائی۔

سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس جنید شیخ نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو داعش کی طرف سے چلائے جانے والے کم از کم ایسے ستر سوشل میڈیا اکاونٹس ملے ہیں جنہیں پاکستانی کمپیٹروں سے چلایا جا رہا تھا، ایسے اکاونٹس میں نوجوانوں کو دہشت گردی اختیار کرنے پر اکسایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اکاونٹس بہت سے پاکستانی مقامات سے چلائے جا رہے ہیں جن میں کراچی بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز مل کر اس بارے میں تفتیش کر رہی ہیں اور وہ ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500