کرم ایجنسی میں بارود لے جانے والی گاڑی تباہ

سٹاف رپورٹ

کرم ایجنسی -- ڈان نے خبر دی ہے کہ جمعہ (12 مئی) کے روز پاکستانی فورسز نے کرم ایجنسی میں بارودی مواد لے کر جا رہی ایک گاڑی کو تباہ کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

وین افغانستان سے داخل ہوئی تھی۔ کرم ایجنسی کے نائب پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد کی نیت پر شک ہوا اور انہوں نے فائر کھول دیا، جس سے گاڑی دھماکے سے اڑ گئی۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی کو کرم ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پاراچنار میں ایک دہشت گرد حملے کے لیے لایا گیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500