ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گردوں کو پھانسی؛ ایک اور پھانسی 16 مئی کو متوقع

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پاکستان کے محکمۂ جیل خانہ جات نے بدھ (10 مئی) کے روز تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی ہے اور پانچویں کو 16 مئی کو پھانسی دینے کا ارادہ ہے۔ پھانسی دیئے جانے کے مقامات کا انکشاف نہیں کیا گیا۔

ڈان کے مطابق، فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے چاروں ملزمان کو عام شہریوں کے قتل اور ایک مسجد اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کا مجرم ٹھہرایا تھا۔

دنیا نیوز نے منگل (9 مئی) کو خبر دی کہ ٹی ٹی پی کے ایک اور رکن، عثمان غنی کو 16 مئی کو پھانسی دی جائے گی۔

غنی نے مارچ 2011 میں فیصل آباد میں انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے دفتر کے سامنے کار بم دھماکہ کیا تھا جس میں 34 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500