پشاور بم حملوں میں 3 پولیس اہلکار زخمی، اسکول کو نقصان

سٹاف رپورٹ

پشاور – دنیا ٹی وی کے مطابق، پیر (8 مئی) کو پشاور میں بم حملوں سے تین پولیس اہلکاروں سمیت چار پاکستانی زخمی ہوئے اور ایک اسکول کو نقصان پہنچا۔

خاٹکو پل پر سڑک کنارے نصب ایک بم خیبرپختونخوا محکمۂ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی ایک گاڑی سے ٹکرایا، اس سے سی ٹی ڈی کے تین اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔

ایک اور بم لڑکیوں کے ایک اسکول کے باہر پھٹا، جس سے اس کے دروازے کو نقصان پہنچا۔ کے پی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسکول کے باہر ایک اور بم کو ناکارہ بنایا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500