ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- دنیا ٹی وی نے بتایا ہے کہ پاکستانی حکام نے بدھ (3 مئی) کے روز تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی۔ پھانسیاں دینے کے مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ چاروں دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ چاروں نے فوجیوں اور عام شہریوں کو اغواء اور قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500