جنرل باجوہ نے تیراہ وادی میں فوجیوں کے ساتھ دن گزارا

اسٹاف رپورٹ

باڑہ -- پاکستانی فوج کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر (یکم مئی) کو خیبر ایجنسی کی تیراہ وادی کا دورہ کیا اور افغان سرحد کے ساتھ تعینات فوجیوں کے ساتھ دن گزارا۔ یہ بات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتائی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ باجوہ کو علاقے میں سیکورٹی کے اقدامات کے بارے میں ایک بریفنگ دی گئی۔

باجوہ نے فوجیوں سے ایک خطاب میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ملک بھر میں ریاست کی عملداری کو زیادہ تر بحال کر دیا ہے اور ملک مستحکم امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500