خیبر ایجنسی، صوبہ پنجاب میں 9 عسکریت پسند ہلاک

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور صوبہ پنجاب کی خانیوال ڈسٹرکٹ میں کم از کم 9 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

دنیا نیوز نے جمعرات (27 اپریل) کو خبر دی کہ پنجاب پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبہ نے خانیوال میں ایک آپریشن کے دوران تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اس سے ایک دن پہلے، خیبر ایجنسی میں ہونے والے فضائی حملے میں کم از کم چھہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق یہ بات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں بتائی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500