کراچی میں 4 دہشت گرد ہلاک

سٹاف رپورٹ

کراچی -- جیو نیوز نے بتایا ہے کہ سوموار (24 اپریل) کے روز کراچی میں نیم فوجی رینجرز کے ساتھ ایک مقابلے میں لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) کے چار دہشت گرد مارے گئے۔

رینجرز نے بتایا کہ لشکرِ جھنگوی کے ارکان ایک عمارت میں چھپے ہوئے تھے اور انہوں نے رینجرز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ تین دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ رینجرز نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے چوتھے دہشت گرد کو گولی مار دی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500