فیصل آباد اور پشاور میں بندوقوں سے مسلح حملوں سے 2 شہری ہلاک

سٹاف رپورٹ

پشاور – میڈیا نے خبر دی کہ پاکستان میں بندوقوں سے مسلح جداگانہ حملوں میں دو شہری اور ایک پولیس اہلکار جانبحق ہو گئے۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ جمعرات (20 اپریل) کو پشاور کے علاقہ پتنگ چوک میں ایک موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایک مسجد سے باہر آتے لوگوں پر گولی چلا دی، جس سے دو شہری جانبحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

حملہ کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

جیو نیوز نے جمعہ (12 اپریل) کو خبر دی کہ ایک اور واقعہ میں پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا اور ایک پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔

درایں اثناء، دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ، جمعہ کو کوئٹہ کی زرغون روڈ پر سڑک کنارے ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم تین بچے زخمی ہو گئے۔

یہ بم کچرے میں نصب کیا گیا تھا اور اس وقت پھٹ گیا جب بچے ایک گٹر سے شاپنگ بیگ اٹھا رہے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500