باجوہ نے 30 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ (19 اپریل) کے روز 30 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے جن پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے تھے اور انہیں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سزائے موت پانے والے افراد کو پھانسی کی سزا سنہ 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے قتلِ عام میں ان کی شمولیت، سیدو شریف ہوائی اڈے پر حملے، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار کو اغواء اور ذبح کرنے میں ملوث ہونے کی بناء پر دی گئی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500