کوئٹہ میں گرنیڈ حملے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ -- ڈان نے خبر دی ہے کہ سوموار (17 اپریل) کو کوئٹہ میں ایک ہینڈ گرنیڈ حملے میں ایک 4 سالہ بچہ جاں بحق اور دو دیگر بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے کلی بارات میں پیش آیا، جب ایک نامعلوم حملہ آور نے گلی میں کھیلتے ہوئے بچوں پر ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ حملے میں تین بچے زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500