لاہور میں چھاپے کے بعد میڈیکل کی لاپتہ طالبہ گرفتار

سٹاف رپورٹ

لاہور – اتوار (16 اپریل) کو ڈان نے خبر دی کہ لاہور میں سیکیورٹی آپریشن کے بعد گرفتار کی جانے والی ایک خاتون کی شناخت حیدرآباد سے لاپتہ میڈیکل طالبہ نورین لغاری کے طور پر کی گئی۔

محکمۂ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ایک ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے 14 اپریل کو لاہور کی پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک آپریشن کیا اور دہشتگرد ملزم علی طارق کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں اس کی شناخت جامشورو، سندھ میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی ایک طالبہ نورین لغاری کے طور پر کی گئی۔

نورین رواں برس فروری سے لاپتہ تھی اور اس نے مبینہ طور پر ”دولتِ اسلامیۂ عراق و شام “ (آئی ایس آئی ایل) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

mazeed tafseelat batein,,,larki ne to apni medical ki education jaari bhi kerdi,,,to ba ye aik dehshat gard doctor banay gi?

جواب