پنجاب میں 9 دہشت گرد، 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک

اسٹاف رپورٹ

لاہور - ڈان کے مطابق، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ جمعہ (14 اپریل) کو صوبہ پنجاب کی ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے جانے والے مشترکہ سیکورٹی آپریشن میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کم از کم تین دہشت گرد اور پیرا ملٹری رینجرز کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ رینجرز، انٹیلیجنس اور پنجاب کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبہ کے عملے نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500