کینیڈا نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شہریت دے دی

سٹاف رپورٹ

اوٹاوا، کینیڈا — ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی نے بدھ (12) اپریل کو خبر دی کہ کینیڈا نے 2014 کی نوبل انعام اعزاز یافتہ ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شہریت عطا کی۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹِن ٹروڈؤ نے، کینیڈا کی اعزازی شہریت کی چھٹی اور سب سے کم عمر وصورل کنندہ، ملالہ کو ایک فریم شدہ سند پیش کی۔

ٹروڈؤ نے کہا، ”ملالہ، آپ کی کہانی ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے۔“

ملالہ سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے پر 2012 میں طالبان کی جانب سے قتل کی ایک کوشش میں محفوظ رہی۔ وہ حال ہی میں اقوامِ متحدہ کی کم عمر ترین پیامبرِ امن بنی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500