آرمی چیف اور وزیرِ اعظم کی آپریشن ردّالفساد پر بات چیت

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — میڈیا نے خبر دی کہ وزیرِ اعظم میاں محمّد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسدادِ شورش کے آپریشن ردّالفساد کی پیشرفت پر اظہارِ اطمینان کیا۔

فوج نے مہلک خودکش حملوں کے ایک سلسلہ کے بعد فروری میں اس آپریشن کا آغاز کیا.

جیو نیوز نے خبر دی کہ نواز شریف اور باجوہ نے بدھ (12 اپریل) کو قومی سلامتی کی صورتِ حال پر بات چیت کرنے کے لیے ملاقات کی۔

میڈیا نے بدھ کو خبر دی کہ درایں اثناء، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جداگانہ بیانات میں کہا کہ، سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان، اپر دیر، خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان، ضلع تربت میں جداگانہ چھاپوں کے دوران آتشیں اسلحہ کے زخائر، دستی بم، راکٹ، دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور دہشگردی کا دیگر سامان ضبط کر لیا۔

ایکسپریس ٹربیون کی بدھ کی ایک رپورٹ کے مطابق، حافظ آباد، پنجاب میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشنز میں 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500