کراچی سے القاعدہ کے 5 ارکان گرفتار

سٹاف رپورٹ

کراچی -- دنیا ٹی وی نے خبر دی ہے کہ نیم عسکری رینجرز نے کراچی میں پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا۔

بدھ (12 اپریل) کے روز کراچی میں رینجرز کے کرنل قیصر نے کہا کہ زیرِ حراست پانچوں ملزمان کے القاعدہ اور "دولتِ اسلامیہ عراق و شام" (داعش) کے ساتھ روابط تھے اور وہ کراچی اور صوبہ بلوچستان میں نیٹ ورک چلاتے تھے۔

دنیا نیوز کے مطابق، منگل (11 اپریل) کو کراچی میں ایک اور پرتشدد واقعہ میں، ایک پولیس افسر اور دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس افسر کو گولی مار دی اور منگھوپیر کے علاقے میں فرار ہو گئے۔

اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے ایک مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500