جماعت الاحرار کے ہلاک ہونے والے دس ارکان میں لاہور دھماکے کا سہولت کار شامل تھا

سٹاف رپورٹ

لاہور -- حکام نے ہفتہ (8 اپریل) کو بتایا ہے کہ لاہور میں فروری میں ہونے والے ہلاکت خیز خود کش دھماکے کا مرکزی سہولت کار لاہور میں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک جماعت الاحرار (جے اے) کے 10 ارکان میں شامل تھا۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق صوبہ پنجاب کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ پولیس خود کش بمبار کے سہولت کار انوارالحق اور جے اے کے چار دیگر ارکان کو چھپائے گئے اسلحے کے مقام کی نشاندہی کے لئے لے کر جارہی تھی کہ عسکریت پسندوں نے گروپ پر حملہ کر دیا اور پانچ آدمیوں کو آزاد کرا لیا۔

جے اے کے آزاد کرائے گئے پانچوں افراد اور ان کے پانچ ساتھی بھی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام عسکریت پسند تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہونے والے گروہ جے اے کے ارکان تھے۔

جے اے نے لاہور مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں کم از کم 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

آپ کا تفصیلی مضمون حقیقت پر مبنی اور اچھا ہے.

جواب